Press Release Dated 02.12.2021

پریس ریلیز
محمد مقصود بٹر صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، مدثر عباس مگھیانہ سیال نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، خواجہ محسن عباس سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور فیصل توقیر سیال فنانس سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپنے مشترکہ بیان میں صارف عدالت منڈی بہاؤ الدین میں رونما ہونے والے ناخوشگوار واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی وجہ سے وکلاء برادری کا سول سوسائٹی میں تشخص مجروح ہوتا ہے اور ایسے واقعات کے رونما ہونے سے اجتناب کرنا چائیں۔ عدلیہ کا احترام تمام اداروں پر لازم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے موقعہ پر منڈی بہاؤ الدین پولیس کے یکطرفہ اقدامات جو واقعات میں ملوث وکلاء کے علاوہ دوسرے وکلاء کے گھروں پر چھاپے مارنے، ہراساں کرنے اور انکی گرفتاری کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔
خواجہ محسن عباس
سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، لاہور

Leave A Comment