لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن 2021 -2020 نے آج مورخہ 2021-01-11 کو ایک خصوصی کمیٹی فار دی پروٹیکشن آف رائٹس آف فیمیل ایڈووکیٹس تشکیل دی ہے۔
موجودہ قیادت نے اس بات کا خیر مقدم کیا ہے کہ خواتین ایڈووکیٹس کی جانب سے سیدہ عظمٰی گیلانی ایڈووکیٹ نے مسائل کا حل پیش کیا ہے اور اس طرف توجہ دلائی ہے کی انتظامی طور پر ادارہ ھذا کا اپنے معزز ممبران کے لئے مناسب طور پر ادارے کے اندر مسائل کا حل تلاش کیا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اسی ضمن میں تمام ممکنہ اقدامات کرنے کی آج یہ بنیاد ڈال دی گئی ہے کہ ہر قسم کے ناخوشگوار واقعات کو مل جل کے افہام و تفہیم سے حل کرنا ممکن ہو اور معزز بار کے ایوان کا وقار بحال ہو۔
امید کی جاتی ہے کہ یہ قدم تمام خواتین ممبران کے مسائل کے فوری حل کے لیے کارآمد ثابت ہو گا۔

Previous Post