پریس ریلیز مورخہ 19.02.2021

چوہدری طاہر نصر اللہ وڑائچ صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، بیرسٹر چوہدری سعید حسین ناگرہ نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، بیرسٹرہارون دوگل سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور ذیشان غنی سلہریا فنانس سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے جناب اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ و ممبر پاکستان بار کونسل اور جناب بیرسٹر علی ظفر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کو پنجاب سے سینیٹرز ٹیکنو کریٹ کی نشست پر بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے خود مختار اور طاقت ور ادارے آپ کی خود مختاری سے بہتر بطور سینیٹرز کوئی اور انتخاب نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ریاست کا یہ ستون آپ کی متحرک قیادت میں پاکستانی عوام کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بطور سینیٹرز آپ کا بلامقابلہ انتخاب، لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، لاہور کے ممبران کیلئے بڑی خوشی اور اعزاز کی بات ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمت اور طاقت عطاء فرمائے کہ آپ ملک کو حقیقی اور خودمختاری جمہوری پارلیمانی ریاست کی طرف گامزن کریں اور آپ پوری وکلاء برادری کیلئے عزت و وقار کی علامت بنائیں۔

چوہدری طاہر نصر اللہ وڑائچ
صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، لاہور

Leave A Comment