مشترکہ پریس بریفنگ

Dated: 18-02-2021
مشترکہ اعلامیہ
آج مورخہ 18-02-2021لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک مشترکہ پریس بریفنگ کا اہتمام کیا گیا۔جسمیں پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ،پنجاب بار کونسل ، لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شرکت کی۔ شرکاءنے کہا کہ اسلام آباد میں پیش آنے والا واقع انتہائی ناخوشگوار اور وکلاءبرادری کیلئے تکلیف دہ ہے لیکن اصل حقائق سامنے لانے کے بغیر ہی وکلاءکو ہی مورد الزام ٹھہرایا جارہا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے قیام کے وقت ہائیکورٹ کیلئے کوئی عمارت دستیاب نہ تھی جس وجہ سے نو تعمیر شدہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس کو ہائیکورٹ کیلئے مختص کر دیا گیا۔ جبکہ ڈسڑکٹ کورٹس اپنی عمارت سے محروم رہنے کی وجہ سے F/8مرکز میں قائم رہنے پر مجبور رہیں ۔ جہاں پر نا ہی صرف وکلاءبلکہ سائلین کیلئے بھی سہولیات نہ تھیں ۔ وقت کے ساتھ ساتھ وکلاءچیمبرز اور سائلین کی سہولت کیلئے کچھ تعمیرات ہوتی رہیں ۔
موجودہ واقع سے قبل بھی صرف تین چیمبرز کی تعمیر پر انتظامیہ نے اعتراض کیا اور انکی مسماری کا فیصلہ ہوا مگر بغیر کسی نوٹس کے 63سے زائد وکلاءچیمبرز کو رات کی تاریکی میں مسمار کر دیا گیا ۔ جسمیں وکلاءصاحبان اور انکے سائلین کی قیمتی دستاویزات کے ساتھ ساتھ دیگر سامان بھی تباہ و برباد ہو گیا۔ اس ریاستی دہشت گردی پر سراپا احتجاج وکلاءاسلام آباد ہائیکورٹ اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے گئے اور چند جذباتی وکلاءنے قانونی احتجاج کی حد پار کی ۔ وکلاءرہنماﺅں نے کہا کہ اس واقع کو بنیاد بنا کر ساری وکلاءکمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا اور بالخصوص اسلام آباد کے وکلاءکے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کر کے انتقامی کارائیوں کی حد کر دی گئی۔ کئی معصوم اور بے گناہ وکلاءکو بھی بغیر جواز گرفتار کیا گیا جبکہ چند بزرگ وکلاءکو یہ کہ کر ڈسچارج کرا دیا گیا کہ یہ غلطی سے گرفتار ہو گئے تھے۔ وکلاءکی اعلیٰ تنظیموں نے نا صرف چیف جسٹس آف پاکستان بلکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی مثبت مذاکرات کیلئے ہاتھ بڑھایا لیکن کوئی خاطر خواہ جواب نہ دیا گیا۔ وکلاءاور عدلیہ کے درمیان اس تصادم کو کچھ خفیہ ہاتھ اس نہج پر لے جانا چاہتے ہیں کہ دونوں اداروں کے درمیان ایک خلیج حائل ہو جائے جو کسی صورت ملکی مفاد میں نہ ہے۔ وکلاءرہنماﺅں نے چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملہ کے حل کیلئے بار اور بنچ کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو کہ اس بابت مفصل رپورٹ پیش کرے ۔ اس دوران نا صرف وکلاءکی گرفتاری اور چھاپوں کا سلسلہ روکا جائے بلکہ گرفتار وکلاءکو ضمانتوں پر رہا کیا جائے ۔ وکلاءرہنماﺅں نے اس خدشہ کا اظہار کیا کہ اگر اس معاملہ کو فی الفور حل نہ کیا گیا تو یہ آگ پورے ملک میں پھیلے گی اور معاملات سلجھاﺅ کی بجائے مزید بگاڑ کا شکار ہونگے۔ وکلاءرہنماﺅں نے وکلاءبرادری سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ اگر ہمارے مطالبات پر توجہ نہ دی گئی تو اسلام آباد کے وکلاءسے اظہار یکجہتی کیلئے ملک گیر احتجاج کا آغاز کیا جائےگا۔
سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، لاہور

شرکاءکی فہرست
۔1- چوہدری طاہر نصر اللہ وڑائچ صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ، لاہور
۔2- اعظم نذیر تارڑ ممبر پاکستان بار کونسل
۔3- حفیظ الرحمن چوہدری ممبر پاکستان بار کونسل
۔4- محمد ارشد باجوہ چوہدری نائب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن
۔5- امجد اقبال خان وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل
۔6- بیرسٹر چوہدری سعید حسین ناگرہ نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، لاہور
۔7- بیرسٹرہارون دوگل سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، لاہور
۔8- ذیشان غنی سلہریا فنانس سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، لاہور
۔9- ملک سرود احمد صدر لاہور بار ایسوسی ایشن، لاہور
۔10- مدثر بٹ سیکرٹری لاہور بار ایسوسی ایشن، لاہور
۔11- احمد سعد خان جنرل سیکرٹری لاہور بار ایسوسی ایشن، لاہور
۔12- کامران بشیر مغل ممبر پنجاب بار کونسل
۔13- چوہدری بابر وحید ممبر پنجاب بار کونسل
۔14- منیر حسین بھٹی ممبر پنجاب بار کونسل
۔15- ارشد مہار ممبر پنجاب بار کونسل
۔16- ملک سلیم اقبال اعوان ممبر پنجاب بار کونسل
۔17- رشدہ لودھی ممبر پنجاب بار کونسل

بیرسٹر ہارون دوگل
سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، لاہور

8 Comments

  • Afzal Shaheen

    18 Feb 2021

    Nice

  • vorbelutrioperbir

    03 Feb 2023

    Great – I should certainly pronounce, impressed with your site. I had no trouble navigating through all tabs and related information ended up being truly simple to do to access. I recently found what I hoped for before you know it in the least. Reasonably unusual. Is likely to appreciate it for those who add forums or something, site theme . a tones way for your customer to communicate. Excellent task.

  • vorbelutrioperbir

    14 Mar 2023

    Thanks for sharing excellent informations. Your site is very cool. I am impressed by the details that you have on this site. It reveals how nicely you perceive this subject. Bookmarked this web page, will come back for extra articles. You, my pal, ROCK! I found just the info I already searched everywhere and simply couldn’t come across. What a great web-site.

  • graliontorile

    05 Jun 2023

    I like this weblog very much so much wonderful info .

  • vorbelutrioperbir

    03 Aug 2023

    I have learn a few just right stuff here. Certainly value bookmarking for revisiting. I surprise how much effort you put to make such a excellent informative web site.

  • gralion torile

    09 Aug 2023

    Very interesting topic, regards for putting up.

  • zoritoler imol

    17 Aug 2023

    A lot of thanks for all your effort on this web page. My daughter really loves working on investigations and it’s really easy to understand why. We all hear all of the powerful medium you deliver effective guides on your blog and as well recommend response from people on that issue so our own princess is certainly starting to learn a lot. Enjoy the rest of the new year. You’re conducting a wonderful job.

  • vorbelutr ioperbir

    17 Sep 2023

    Greetings from Florida! I’m bored at work so I decided to browse your blog on my iphone during lunch break. I enjoy the information you provide here and can’t wait to take a look when I get home. I’m shocked at how quick your blog loaded on my cell phone .. I’m not even using WIFI, just 3G .. Anyways, wonderful site!

Leave A Comment