محمد مقصود بٹر صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن،مدثر عباس مگھیانہ نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، خواجہ محسن عباس سیکرٹری لاہور ہائیکور ٹ بار ایسوسی ایشن اور فیصل توقیر سیال فنانس سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نےمعزز جج سپریم کورٹ آف پاکستان مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں خوش آمدید کہا –

معزز جج سپریم کورٹ آف پاکستان مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جاوید اقبال آڈیٹوریم میں بار کے معزز ممبران سے خطاب بھی کیا –