کابینہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی سربراہی میں مسٹر جسٹس انوار الحق پنوں صاحب اور مسٹر جسٹس چوہدری عبدالعزیز صاحب کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی-جس کے لیے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے ہاؤس کا اجلاس مورخہ 4 جون 2025 بروز بدھ ساڑھے 11 بجے دن کیانی ہال میں منعقد ہوا-تقریب میں معزز ججز صاحبان کو ان کی شاندار عدالتی خدمات کے اطراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی گئی-




