لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوتھ افیئرز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ذیشان غنی سلہریا فنانس سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار نے کی۔ یوتھ افیئرز کمیٹی کے چیئرمین چوہدری احسان الحق اور سیکرٹری مرزا شہریار نے ینگ لائرز کو درپیش مسائل کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ذیشان غنی سلہریا فنانس سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار نے اجلاس میں ینگ لائرز سےاظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنی کابینہ کے ینگ لائنز کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا اور اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ہمیشہ ینگ لائرز کی فلاح کے لیے کام کرتی رہے گی۔

Leave A Comment